پنڈدادنخاناہم خبریں

شہری کو اغوا اور تاوان وصول کرنے والے 4 اغوا کاروں کو دو دو مرتبہ عمر قید اور جائیداد ضبطی کی سزا

پنڈدادنخان: پننوال سے شہری کو اغوا کے بعد تاوان وصول کرنے والے 4 اغوا کاروں کو انسداد دہشت گردی عدالت نے دو دو مرتبہ عمر قید اور جائیداد ضبطی کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق اغوا برائے تاوان کے مشہور زمانہ مقدمہ پننوال کا فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 راولپنڈی نے سنا دیا، چاروں ملزمان کو دو دو مرتبہ عمر قید اور جائیداد ضبطی کی سزا ۔
اس خبر کو بھی پرھیں: ڈی پی او جہلم نے 15 گھنٹوں کے اندر مغوی کو بازیاب اور اغوا کاروں کو گرفتار کرکے ایک نئی تاریخ رقم کر دی
ملزمان امجد، عقاب، بلال اور سعادت پٹھان نے مبینہ طور پر محمد شہباز کو پننوال سے تاوان کے لے اغوا کیا تھا اوراغوا کاروں نے تاوان کی رقم پانچ لاکھ روپے لینے کے بعد چھوڑ دیا۔
مشتاق حسین کی مدعیت میں تھانہ جلالپور شریف میں مقدمہ نمبر 147/ 19 بجرم 365A درج ہوا اور پولیس نے ڈی پی او سید حماد عابد کی قیادت میں ملزمان کو وقوعہ کے بعد 15 گھنٹے کے اندر تاوان کی رقم سمیت گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button