جماعت اسلامی پاکستان کے معروف رکن اور سابق چیئرمین زکوۃ کمیٹی تحصیل جہلم چوہدری محمد ضمیر انتقال کر گئے

0

پڑی درویزہ: جماعت اسلامی پاکستان کے معروف رکن اور سابق چیئر مین زکوۃ کمیٹی تحصیل جہلم چوہدری محمد ضمیر انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی عمر 60سال سے زائد تھی ۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ ، چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں ۔

مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ٹبی سیداں تحصیل سوہاوہ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ کی امامت سابق امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم انجینئر یحیٰی عبدالعزیز نے کی ۔

نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ برگیڈیئر (ر) صغیر احمد ، سابق امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم محمد نواز کیانی ، موجودہ امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر محمد قاسم ، جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری اور جماعت اسلامی ضلع جہلم کے ناظم قاضی منظور حسین شامل تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.