جہلم

سڑکوں پرفروخت ہونے والے غیرمعیاری ماسک کورونا کے پھیلاؤ کا باعث بننے لگے

جہلم: سڑکوں پرفروخت ہونے والے غیرمعیاری ماسک کورونا کے پھیلاؤ کا باعث بننے لگے۔

شہر سمیت مضافاتی علاقوں کی سڑکوں پر فروخت ہونے والے غیر معیاری کپڑوں سے تیار ماسک جراثیم روکنے کی بجائے جراثیم پھیلانے کا سبب بننے لگے، متعدد شہری یہ ماسک چہرے پر لگا کر چیک کرتے ہیں اس طرح ماسک خریدنے والے شہری درجنوں ماسک پر اپنے تجربات کرتے ہوئے جراثیم چھوڑتے نظر آتے ہیں۔

سڑکوں پر فروخت ہونے والے زیادہ تر ماسک لنڈے کے کپڑوں کو دھو کرتیار کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ایسے ماسک حفظان صحت کے اصولوں پر پورا نہیں اترتے۔ شہریوں کو چاہیے کہ معیاری ماسک کا استعمال کریں تاکہ مہلک جراثیموں سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button