پنڈدادنخاناہم خبریں

مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کر کے فعال بنایا جائے گا، راجہ طالب مہدی

پنڈدادنخان: معروف سماجی کارکن عبدالواجد چوہان کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ مطلوب مہدی کے بھائی راجہ طالب مہدی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں چوہدری اقرار بلا سابقہ وائس چیئرمین خواجہ توکل چوہدری انتظار ملک سعادت اعوان محترم پھپھرہ افتخار بٹ جاوید گجر عبدالواجد چوہان حفیظ سنی حاجی یونس چوہدری عمران الطاف کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں راجہ طالب مہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کر کے فعال بنایا جائے گا اور مسلم لیگ ن کے نوجوان کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور یوتھ ونگ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کارکنوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈ دادنخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close