ڈپٹی کمشنر کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، آلو، پیاز، ٹماٹر، سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

0

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے آلو،پیاز،ٹماٹرسمیت دیگر سبزیوں او رپھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے سبزیوں او رپھلوں کے خوردہ نرخ مقرر کرنے کے پراسس کا جانچ پڑتال کی۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سبزی منڈی میں فروخت ہونیوالے پھلو ں اور سبزیوں کی کوالٹی اور نرخوں کی چیکنگ کی۔انہو ں نے سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کے معیار کو چیک کیااور بولی کے عمل کو خود مونیٹر کیا۔

محمد سیف انور جپہ نے کہاکہ کھانے پینے کی چیزوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو سوفیصد یقینی بنایا جائیگا اور سبزیوں،پھلوں اور اشیاء ضروریہ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.