سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کا استعمال حادثات میں ڈرائیوروں کی زندگی بچانے میں معاون ہے، عدنان خان

0

جہلم: سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کا استعمال حادثات میں ڈرائیوروں کی زندگی بچانے میں معاون ہے، حادثات کو کم کرنے کیلئے شہریوں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے وقتاً فوقتاً آگاہی فراہم کرتے رہتے ہیں۔

اِن خیالات کا اظہار ٹریفک پولیس کے قائم مقام ڈی ایس پی عدنان خان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ سیٹ بیلٹ اورہیلمٹ کا استعمال ڈرائیوروں کی اپنی جان کی حفاظت کیلئے ضروری ہے جس کیلئے شہریوں میں شعور بیدار کرنے کیلئے وقتاً فوقتاً آگاہی فراہم کرتے رہتے ہیں اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم کی وجہ سے حادثات میں 95فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر یتی ڈرائیوروں نے جی ٹی روڈسمیت شہر کی سڑکوں پر بھی سیٹ بیلٹ کا استعمال معمول بنالیا ہے جبکہ سینکڑوں پڑھے لکھے موٹر سائیکل سواروں نے ہیلمٹ کے استعمال کو روزانہ کا معمول بنانا شروع کر رکھا ہے جس سے حادثات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

قائم مقام ڈی ایس پی نے کہا کہ کم عمر بچوں کے والدین کو چاہئیے کہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھوٹے بچوں کو دینے سے مکمل اجتناب کریں اگر کم عمر بچوں کے والدین ٹریفک پولیس کیساتھ تعاون کریں تو حادثات پر کافی حد تک کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس شہریوں کی آگاہی کیلئے وقتاً فوقتاًآگاہی پروگرام تشکیل دے کر سکولوں سمیت شہر کے چوک چوراہوں،سڑکوں پر کھڑے ہوکر روڈ سیفٹی کے حوالے سے خدمات سر انجام دیتی رہتی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.