ڈومیلیاہم خبریں

عیدالاضحیٰ پر بھی چور باز نہ آئے، ڈومیلی کے نواحی علاقہ سے تین بکری چور گرفتار، مقدمہ درج

ڈومیلی: عیدالاضحیٰ پر بھی چور باز نہ آئے، ڈومیلی کے نواحی علاقہ سے تین بکری چور گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کی حدود بوکن کے رہائشی عبدالستار ولدحیات علی نے تھانہ ڈومیلی میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ عید کے پہلے روز اپنے بکریاں چرانے کیلئے لے کرگیا۔

شام کو واپسی پر ایک بکری کم تھی جس کی تلاش کے دوران حمزہ ولد عبدالمناف نے بتایاکہ دن ایک بجے کے قریب بکری کرولا کار نمبرLZH-373 رنگ سفید میں حیدر علی ولدمحمد شکیل،سفیان احمد ولد نوید اسلام،منصور علی ولد عارف محمود سکنائے بڑاگواہ اور ایک نامعلوم نوجوان ڈال رہے تھے جس کی مالیت 50ہزار ہے میں غریب شخص ہوں بکری برآمدکرائی جائے۔

تھانہ ڈومیلی پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تین نوجوانوں کو گرفتارکرلیا جس سے بکری بھی برآمد کر لی گئی، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button