جہلماہم خبریں

جہلم میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو پیچ کس سے قتل کر دیا

جہلم: بیوی کی طرف داری کیوں کی؟ جہلم کے نواحی علاقہ میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو پیچ کس سے قتل کردیا، ملزم فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ نورپور باغاں میں گھریلو ناچاقی پر بڑے بھائی محمد فیصل نے اپنے چھوٹے بھائی محمد بابر کو سر پر پیچ کس مار دیا جس کے نتیجہ میں محمد بابر زخمی ہو گیا۔

محمد بابر کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ ملزم فیصل واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے سول ہسپتال جہلم منتقل کردیا گیا، تھانہ چوٹالہ پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے باپ منظور حسین ولد علی محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button