جہلم

بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکی ہے۔ اشرف چغتائی

جہلم: بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکی ہے۔ بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اور بڑی طاقتیں فوری نوٹس لے کر مقبوضہ کشمیر قتل و غارت ختم کروائیں۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور ایل اے 38 جموں 5 گجرات کے امیدوار اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں ملتا پورے پاکستان، آزاد کشمیر اور دیار غیر میں رہنے والے لاکھوں کشمیری ان مقبوضہ کشمیر کے بھائی بہنوں کے شانہ باشانہ ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا اگست 2019 ء سے کشمیر دنیا کی ایک بڑی جیل بن چکا ہے۔ ایک آپشن یہ ہے کہ بھارت کو بین الاقوامی اور سلامتی کونسل کی خلاف ورزی کرنے پر اس کو عالمی عدالت لے جائے اس کے لئے پاکستان، آزاد کشمیر کی حکومت اور کشمیریوں کی لیڈر شپ مشاورت سے فوری کوئی لائحہ عمل اختیار کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button