دینہ

موٹروے پولیس کی مہربانیاں، سبزی منڈی دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پارکنگ سٹینڈ بن گئی

دینہ: موٹر وے پولیس نے بھی روایتی کارگزاری کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا۔ سبزی منڈی دینہ کے قریب ہر وقت کاریں و پک اپ جی ٹی روڈ پر کھڑی رہتی ہے جس سے حادثات کے خطرات کا اندیشہ ہے۔ سماجی ،مذہبی اور سیاسی حلقوں کا اصلاح احوال کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق ماضی قریب میں موٹر وے پولیس نے بروقت کام کرکے محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ کیا۔ مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب روائتی انداز اختیار کر لیا گیا ہے۔ ایسی گاڑیاں جو جی ٹی روڈ پر چلنے کے قابل نہیں اُن کے پاس فٹنس کا سرٹیفکیٹ بھی نہیں ہے آزادانہ چل رہی ہیں ۔

سبزی منڈی اور پولیس چوکی کے قریب ہر وقت درجنوں کاریں جی ٹی روڈ پر کھڑی رہتی ہیں۔ موٹر وے پولیس مطلق اُن کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوارواقع ہو سکتا ہے۔

سماجی ، مذہبی اور سیاسی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موٹر وے پولیس کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلائیں تا کہ محکمہ کی نیک نامی دوبارہ بحال ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button