دینہ

سابق کونسلربلدیہ دینہ سید فیاض انور رضوری کی رسم خوانی ہڈالہ سیداں دینہ میں ادا کی گئی

دینہ: معروف سماجی شخصیت سیّدشاہد ظہیر رضوی آف اسلام آباد،سیّد نجم الحسن رضوی،سیّد نوید الحسن رضوی برادران کے چچا جان،سیّد راشد عباس،سیّدکاشف عباس(جنرل مارکیٹنگ منیجر آر وائی ٹی وی)لاہورکے والد محترم اورممتاز شاعر سیّد خورشید انور رضوی آف اسلام آبادکے چھوٹے بھائی سیّد فیاض انور رضوی(سابق کونسلر بلدیہ دینہ)بروز منگل رضائے الٰہی سے ھڈالہ سیّداں دینہ میں انتقال کر گئے تھے۔

مرحوم سیّد فیاض انور رضوی کی رسم قُل خوانی سیّد شاہد ظہیر رضوی کی آبائی رہائش گاہ ہڈالہ سیّداں میںادا کی گئی ،ختم قُل کے موقع پر مولانا باقر حیدری خطیب جمعہ و جماعت جامع مسجد صاحب الزماں ہڈالہ سیّداں نے فلسفہ موت و حیات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موت زندگی کا خاتمہ نہیں بلکہ موت زندگی کا زریں تاج ہے، اللہ کا فرمان ہے کہ ہر انسان کو موت اک ذائقہ چھکنا ہے ۔امام جعفر صادق ؑ نے فرمایا کہ دُنیا اے جابرجسے دُنیا پیدائش کہتی ہے وہ اصل میں موت ہے اور جسے دُنیا موت کہتی ہے اصل میں وہ پیدائش ہے ۔

مولانا باقر حیدری نے مزید کہا کہ جو انسان محبت محمد و آل محمد (ص)دل میں رکھتے ہوئے مر گیا وہ شہید ہے لہذا ہر انسان کا اپنی زندگی میں اچھا عمل ،سیرت وکردار ، حسنِ اخلاق اور انسانیت کے تقاضوں کو پورا کرنا ہی اُس کی نجات اور بخشش کی ضمانت ہے خدا وند کریم ہم سب کو سیرت معصومین کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اختتام پر مرحوم سیّد فیاض انور رضوی کے درجات بلندی و ایصال ثواب کیلئے اجتمائی دعا کی گئی۔رسم قل میں اسلام آباد،راولپنڈی ،جہلم ،کالا گوجراں،چک نصرالدین اورتحصیل دینہ کے گردو نواح سے تعلق رکھنے والے معززو ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ سماجی ومذہبی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button