پنڈدادنخاناہم خبریں

للِہ انٹرچینج کے قریب پولیس مقابلہ، احمد آباد میں ڈکیتی کرنے والے 3 ڈکیت گرفتار، ایک ڈاکو زخمی

پنڈدادنخان: تھانہ للِہ کے علاقے احمد آباد میں ڈکیتی کی واردات، بین الاضلاعی ڈاکوؤں نے نجی موبائل کمپنی کے ٹاور سے اسلحہ کے زور پر بیٹری اور دیگر سامان لوٹا، ایلیٹ فورس نے ڈاکو کو للِہ موٹروے انٹرچینج کے قریب گھیر لیا، ڈاکوؤں اور ایلیٹ فورس میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو زخمی جبکہ تین ڈاکو گرفتار، اہل علاقہ نے ایلیٹ فورس کو زبردست خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ للِہ کے علاقہ احمد آباد میں نجی موبائل کمپنی کے ٹاور سے آٹھ بیٹریاں دیگر سامان لوٹنے والے ڈاکو سامان گاڑیوں میں لوڈ کرکے فرار ہو رہے تھے کہ اسی دوران تھانہ للِہ کو اطلاع دی گئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے تھا نہ للِہ نے موٹر وے انٹر چینج سمیت علاقہ میں اپنی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو انٹرچینج کے قریب پل پر گھیرلیا۔

پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی جس سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں اور تین دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ڈاکو کا یہ بین الاضلاعی گروہ اس سے قبل بھی اس قسم کی درجنوں مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button