جہلم

عبدالستار ایدھی نے انسانی خدمت کیلئے ایسی شمع روشن کی جو تاقیامت روشن رہے گی۔ شرکاء

جہلم: عبدالستار ایدھی نے انسانی خدمت کیلئے ایسی شمع روشن کی جو تاقیامت ان کی عظیم شخصیت کو دنیا بھر کیلئے مثال بنائے رکھے گی، انہوں نے رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق کئے بغیر انسانیت کی خدمت کرکے آئندہ نسلوں کیلئے راہ بنا دی۔

یہ بات المرکز کونسل ہال میں فخر انسانیت عبدالستار ایدھی کی پانچویں برسی کے موقع پر منعقدہ سالانہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر اسد مرزا نے کی جبکہ تقریب میں شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی ، کارروباری ، شہری تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسد مرزا، میجر زرغون گل، کرنل عبید، سپروائزر سہیل کیانی ، راجہ قمر نواز، مرزا الطاف حسین اور دیگر نے مرحوم عبدالستار ایدھی کی سماجی اور فلاحی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور سماجی کارکنوں کو ان کے نقش قدم پر چلنے پر زور دیا۔

آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button