جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر ممبر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر ممبر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شیخ محمد باسط کی شادی کی تقریب آبائی گاوں جکر میں انجام پائی،جس میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران اور عہدیدران کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم دلہن بازاز کی نوجوان کاروباری شخصیت و سنیئر ممبر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ محمد باسظ زرگر کی شادی کی تقریب ان کے آبائی گاؤں جکر میں ہوئی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیدران و اراکین نے شرکت کی اور انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں سابق صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شکیل احمد چوہدری، ایگزیکٹیو ممبو و چیئرمین میڈیا اسٹینڈنگ کمیٹی جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری سہیل عزیز آف چیلیانوالہ، ضلعی چیئرمین پنجاب امن کونسل برائے بین المزاہب فیصل امین چوہدری، معروف نعت خواں سلطان عتیق الرحمن، سابق لیبر کونسلر منیر احمد تارڑ، چوہدری خالد احمد ڈھوک عبداللہ، چوہدری صادق ڈھوک جمعہ، حاجی صاحب امین سویٹ والے، چوہدری حامد ناصر،نزال وسیم گجر، نظام الدین چشتی اور دیگر شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button