جہلم

جہلم شہر بھر میں تجاوزات مافیا بے لگام، تجاوزات کے باعث بازار سکڑ گئے

جہلم: شہر بھر میں تجاوزات مافیا بے لگام،تجاوزات کے باعث بازار سکڑ گئے،پیدل چلنا بھی محال ، چیئر مین میونسپل کمیٹی کے آپریشن بھی بے سود ہوگئے۔

جہلم شہر کی مختلف مصروف ترین سڑکوں با زاروں میں عرصہ دراز سے جابجا قائم کی گئیں تجاوزات اور دکانوں کے آگے لگی ریڑھیوں کی وجہ سے بازار سکڑ گئے خریداری کے لیے آنے والی خواتین،بچوں اور معمرافراد کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوچکا ہے ۔

سڑکوں اور دکانوں کے سامنے کپڑے،جوتوں اور منیاری کے سٹالز پر بیٹھے دکاندار گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے خصوصاً خواتین کو بے ہودہ آواز ے کستے ہیں۔ بااثرقبضہ مافیاکے سامنے چیئر مین میونسپل کمیٹی بھی تجاوزات کے خاتمے میں بے بس نظرآرہے ہیں ، بازاروں میں سڑک کے درمیان لگی ریڑھیاں اورچنگ چی رکشے آمدورفت میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں ۔

مقامی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button