جہلم

کورونا وبا کی تیسری خطرناک لہر پر قابو پانے کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے۔ چوہدری زاہد اختر

جہلم: کورونا وبا کی تیسری خطرناک جان لیوا پر قابو پانے کے لیے حکومت دن رات کوشاں ہے وہاں عوام کو بھی حکومت کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری زاہد اختر ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف جہلم نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کی وباء کی تیسری خطرناک لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہاں وزیراعظم عمران خان کی مثبت پالیسی سماٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے الحمدللہ ارض وطن پاکستان کافی حد تک بچاہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے حکومت دن رات کوشاں ہے عوام کو بھی چاہیے حکومت کاساتھ دے اورغیر ضروری باہر نکلنے اورایک دوسرے سے میل جول اور غیر ضروری بازاروں میں نکلنے سے پرہیز کریں ماسک اور سینیٹا ئزر کا استعمال ضرور کریں۔

چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ 40سال سے زائد عمر کے افرادحکومت پاکستان کی جانب سے لگائی جانے والی مفت ویکسی نیشن لازمی لگوائیں تاکہ کوروناوائرس سے بچاجا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button