جہلم

جہلم میں سورج سوا نیزے پر، شدید گرمی اور حبس سے شہریوں کا برا حال، پارہ 45 کو چھونے لگا

جہلم: ضلع جہلم میں سورج سوا نیزے پر ، گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ریکارڈ گرمی،شدید گرمی اور حبس سے شہریوں کا برا حال، پارہ 45ڈگری کو چھونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دوسرے شہروں کی طرح جہلم شہرمیں بھی گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہاہے۔ ان دنوں جہلم شہر اور اس کے گردو نواح میں درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے جبکہ محکمہ مو سمیات کے مطابق آنیوالے دنوں میں بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے جس سے گرمی کم ہو جائے گی۔

گرمی کی اس بڑھتی ہوئی شدت کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکلنے سے گریزاں ہے اور دوپہر کے وقت جہلم شہر کی بارونق رہنے والی سٹر کیں سنسان دیکھائی دیتی ہیں۔ تاہم کام کاج کی غرض سے گھروں سے نکلنے والے شہری گرمی کی اس لہر سے بچنے کے لیے ٹھنڈے پانی اور مشروبات کا سہارا لیتے ہیں۔ گنے کا رس، لیموں پانی، صندل کا شربت، اور ستو گرمیوں کے خاص مشروبات ہیں۔ جو آجکل عوامی توجہ کا مر کز بنے ہوئے ہیں۔جہلم کے شہری گرمی کی اس شدت سے بچنے کے لیے بارانِ رحمت کے انتظار میں ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اب بارش ہی موسم کے طیور بدل سکتی ہے۔ دوسری جانب انسانوں کے ساتھ ساتھ معصوم پرندے بھی اس گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت سے نڈھال دیکھائی دیتے ہیں یہ پرندے درختوں کے سائے اور مختلف جگہوں پہ بنے پانی کے جوہڑ میں بیٹھ کہ گرمی سے بچنے کی کوشش کر تے دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button