پڑی درویزہ

کیپٹن عطاء اللہ خان ڈی سی سول ڈسپنسری میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر اور لیڈی ہیلتھ ویزیٹر عارضی طور پر تعینات

پڑی درویزہ: تحریک ترقی پڑی درویزہ کی کوششیں رنگ لائیں، کیپٹن عطا اللہ خان ڈی سی سول ڈسپنسری میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر اور لیڈی ہیلتھ ویزیٹر عارضی طور پر تعینات، ڈی سی ضلع جہلم نے سماجی کارکنان کی درخواست پر فوری طور پر سی ای او ہیلتھ کو احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی کارکنان شاہد نصیب مغل ، پروفیسر افتخار محمود ، ملک محمد شفیق ، حاجی امیر زمان ، ماسٹر محمداکرم اور طالب حسین زرگر کی تشکیل شدہ تنظیم تحریک ترقی پڑی درویزہ نے ایک غیر سرکاری تنظیم وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن دینہ ، جہلم فورم کے توسط سے دپٹی کمشنر ضلع جہلم کو ایک درخواست دی۔

درخواست میں بتایا گیا کہ پڑی درویزہ میں 8کنال 15مرلے قطعہ اراضی پر 60سال قبل تعمیر و قائم ہونے والی کیپٹن عطاء اللہ خان ڈسٹرکٹ کونسل سول ڈسپنسری کے پہلے دس سال تک ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر اور لیڈ ی ہیلتھ ویزیٹر مستقل بنیادوں پر ڈیوٹی سر انجام دے چکے ہیں جبکہ آج صرف ایک ڈسپنسر دوران ہفتہ تین دن کے لئے علاقہ کی 20ہزار کی آبادی کو طبی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

درخواست کی گئی کہ ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر اور ایل ایچ وی سابقہ روایات کے مطابق تعینات کی جائے ۔ڈی سی ضلع جہلم راؤ پرویز اختر نے فوری طور پر مطلوبہ کارروائی کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ضلع جہلم کو احکامات جاری کر دیے ۔

سی ای او ہیلتھ ضلع جہلم کے حکم پر اب ایم بی بی ایس ڈاکٹر عمیر سرفراز ہر سوموار اور جمعرات کے دن مذکورہ ڈسپنسر ی میں مریضوں کا معائنہ کریں گے اسی طرح باقی چار روز پہلے سے موجود ڈسپنسر عبد الرحمن ڈیوٹی کریں گے جبکہ خواتین کے لئے ایک ایل ایچ وی ہفتہ بھر پورے 6روز ڈسپنسری میں طبی سہولیات فراہم دیا کرے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button