صحافیوں کو معاشرے کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہنا چاہیے، چوہدری عابد محمود

0

جہلم: صحافیوں کو معاشرے کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہنا چاہیے، صحافی اپنی قلم کی طاقت سے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ، تمام صحافی دوستوں سے عہد لیتا ہوں کہ صحافیوں کو پیش آنے والے مسائل کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمود نے الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اپنی جان پر کھیل کر برائی کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں اور عوامی مسائل کو اربا ب ِاختیار تک پہنچاتے ہیں تاکہ مسائل کا خاتمہ اور اپنے فرائض کو احسن طریقہ سے سر انجام دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ صحافی بھائیوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور یہ سلسلہ آخری سانس تک جاری رہے گا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح جہلم کے غیور صحافیوں کو بھی آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سے پلاٹ الاٹ کئے جائیں تاکہ جہلم کے صحافی بھی اپنے زاتی گھر بنا سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ضلع جہلم کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ، موجود ہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں ورکنگ صحافیوں کو پلاٹ الاٹ کئے جائیں تاکہ صحافی باعزت طریقے سے گزر بسر کر سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.