جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 6 ملزمان منشیات سمیت گرفتار

جہلم: شاکر حسین ڈاوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 6 ملزمان منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق خالد محمود ASIتھانہ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بادشاہ خان ولد جان محمد ساکن ضلع گجرات سے 5لیٹر شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

شعیب اصغر SIتھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد آفتاب ولد محمد شفیق ساکن ٹاہلیانوالہ تحصیل و ضلع جہلم سے 5لیٹر شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

طارق محمود SIتھانہ سوہاوہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ثاقب حسین ولد محمد یعقوب ساکن ڈھوک چھپر داخلی سسرال تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

فیاض احمدASIتھانہ سوہاوہ نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان محمد حنیف ولد محمد رزاق ساکن ڈھوک آم تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے 5لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ ملزم بشیر حسین ولد شوکت علی ساکن ڈھوک آم تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ساجد محمود SIتھانہ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طاہر بیگ ولد محمد نعیم ساکن گورا قبرستان مشین محلہ نمبر 3جہلم سے 12عدد پتنگیں اور 10عد د دھاتی دوڑیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button