جہلم

جہلم کے یوٹیلیٹی سٹورز خزانے پر بوجھ، ایک ماہ سے آٹا، چینی، گھی اور کوکنگ آئل دستیاب نہیں

جہلم: یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن خزانے پر بوجھ ، ایک ماہ سے آٹا ، گھی، کوکنگ آئل دستیاب نہیں ، یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ کی ملی بھگت سے کوٹہ خرد برد کیا جانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر پچھلے ایک ماہ سے آٹا، گھی ، کوکنگ آئل ، چینی دستیاب نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اگر ریلیف والا سامان نہیں ملتا تو ان کا کوئی فائدہ نہیں ، مارکیٹ میں 1100 روپے میں آٹے کا تھیلا مل رہا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر 150 روپے کے ریلیف کے ساتھ 9 سو50 روپے میں آٹے کا تھیلا ملتا تھا ، لیکن پچھلے ایک ماہ سے یوٹیلیٹی سٹورز کی ریجنل انتظامیہ کوٹہ بااثر ہوٹلز مالکان ، میرج ہالز سمیت دکانداروں کو منافع کے ساتھ سیل کرکے کرپشن کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یوٹیلیٹی سٹورز پر صارفین کو ریلیف نہیں دیا جانا توضلع بھر میں قائم درجنوں یوٹیلیٹی سٹورز کا کوئی مقصد نہیں ، قومی خزانے پر بوجھ بننے والے ایسے یوٹیلیٹی سٹورز کو فوری بند کرکے کرپشن کا موجب بننے والے ملازمین کو فارغ کر دینا چاہیے کہ لوٹ مار ، مالی بدعنوانی کے دروازے بند ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button