سوہاوہ

سوہاوہ ویلفیئر سوسائٹی کا اجلاس، سوسائٹی کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا

سوہاوہ ویلفیئر سوسائٹی کا اجلاس زیر صدارت راجہ ہمایوں وحید صدر سوہاوہ ویلفیئر سوسائٹی منعقد ہوا جس میں کورونا کی حالیہ لہر میں ماسک اور کسی ہنگامی صورتحال پر سوسائٹی کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سوہاوہ سکل سینٹر کے جاری کورسسز اور نئی کلاسز میں سہولیات کے متعلق جائزہ لیا گیا، اجلاس کی صدارت صدر راجہ ہمایوں وحید نے کی۔

راجہ ہمایوں وحید کا کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں اور انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو جاری رکھا جائے گا اور ماسک کی خریداری سمیت راشن کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سوسائٹی کی رجسٹریشن کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button