جہلم

عمرہ کی سعادت کسی قسمت والے کو نصیب ہوتی ہے۔ فرحان ڈار

جہلم: صدر جہلم رائل لائنز کلب و جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فرحان ڈار نے جہلم کی سماجی و فلاحی شخصیت ،ڈسٹرکٹ گورنر لائن میجر ریٹائرڈ محمد انور مرزا کو ان کے آفس میں کلب کی طرف سے ممبرز بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عمرہ کی سعادت کسی قسمت والے کو نصیب ہوتی ہے۔میجر صاحب نے گورنر بننے سے پہلے یہ ارادہ کیا تھا کہ وہ ڈسٹرکٹ گورنربنے تو لائنز ساتھیوں کے ساتھ عمرہ کریں گے ، انہوں نے نہ صرف خود عمرہ کیا بلکہ لائنز ساتھیوں کو بھی اپنے ہمراہ لے کر گئے۔ عمرہ سے پہلے ان کا ترکی کا کامیاب وزٹ تھا ترکی کے لائنز نے گرم جوشی سے استقبال کی ۔

تفصیل کے مطابق کلب سیکرٹری سرفراز ملک نے ممبرز بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی میٹنگ کا آغاز ڈسٹرکٹ گورنرکوعمرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ تلاوت لائن میاں شہزادLCIF کلب کو آرڈینیٹر جبکہ قومی ترانہ میں کلب خزانچی لائن نوید طالب نے لیڈ کیا۔

سرفراز ملک نے کلب کے پراجیکٹس اور ممبران کے بارے میں بتایا اس کہ بعد کلب کی فنانس رپورٹ اور اس کے بعدکلب سروس چیئر پرسن لائن عمران ڈار، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر لائن چوہدری سہیل عزیز ، میاں شہزاد LCIFکلب کو آرڈینیٹر، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر لائن انجم رفیق، زون چیئر پرسن لائن یاسر حسین، ڈسٹرکٹ کلب سیکرٹری لائن اسحاق ڈار صاحب نے ڈسٹرکٹ گورنرکوعمرہ کی مبارکباد دی اور اپنے قیمتی آراء سے نوازا۔

ڈسٹرکٹ گورنرلائن میجر انور مرزا نے تمام لائنز ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور جہلم رائل لائنز کلب کو مزید بہتر بنانے کیلئے کیبنٹ کو نصیحتیں کیں۔آخر میں کلب صدر نے ڈسٹرکٹ جیل میں میڈیکل کیمپ کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button