جہلماہم خبریں

موجودہ موسم میں ڈینگی لاروہ کی افزائش ہو سکتی ہے، تمام محکمے اقدامات جاری رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ موجودہ موسم میں ڈینگی لاروہ کی افزائش ہو سکتی ہے تمام سرکاری محکمے ویکٹر سرویلینس کے لئے بھر پور اقدامات جاری رکھیں دفاتر اور دیگر جگہوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور لوگوں میں انسداد ڈینگی آگاہی مہم کو بھرپور طریقے سے جاری رکھا جائے تاکہ ڈینگی کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،محکمہ ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران نے شرکت۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی کے خلاف جاری مہم کے دوران جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا تمام سرکاری محکمے حکومتی ہدایات پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں اور انسداد ڈینگی کے لئے پنجاب حکومت نے جو ایس او پیز جاری کی ہیں اس کی پیروی کی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں گزشتہ سال کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس سیزن میں بھی ڈینگی لاروا کی تلفی کے لئے تمام محکمے ٹیم ورک کے تحت کام کریں تاکہ ڈینگی کا مسئلہ سر نہ اٹھا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button