کھیوڑہپنڈدادنخاناہم خبریں

کھیوڑہ میں پاگل شخص کا ریٹائرڈ سب انسپکٹر پر حملہ، شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر

کھیوڑہ میں پاگل شخص کا حملہ ریٹائرڈ سب انسپکٹر میں اینٹ لگنے سے شدید زخمی، سب انسپکٹر خالق داد کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ سب انسپکٹر خالق داد کھیوڑہ میں گلی سے گزار رہے تھے کہ چھت پر موجود پاگل شخص نے انیٹوں سے حملہ کر دیا، کھیوڑہ پولیس چوکی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاگل شخص کو حراست میں لے لیا۔

مشتعل ہجوم نے پاگل شخص پر حملہ کرنے کی کوشش کی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک طالب حسین، ہیڈ کانسٹیبل ملک اسد عباس نے دیگر پولیس ملازمین کے ساتھ مل کر پاگل شخص کو چوکی کھیوڑہ شفٹ کر دیا ہے جبکہ ریٹائرڈ سب انسپکٹر خالق داد کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔

سماجی حلقوں نے پولیس کے بروقت اقدام پر پولیس چوکی کھیوڑہ کے ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button