پنڈدادنخان پولیس نے جوئے کی باز الٹ دی، 4 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

0

پنڈدادنخان: پولیس نے جوئے کی باز الٹ دی، 4 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار، داؤ پر لگی رقم ، موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چوکی سٹی پنڈدادنخان کی حدود میں کوٹلہ شاہ کبیر کے مقام پر مرغوں کی لڑائی پر جوا ہو رہا تھا سٹی پولیس انچارچ رفیق بٹ نے اطلاع پر نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا۔

پولیس نے موقع پر موجود چار جواریوںناصر علی ولد ولایت ساکن نائیچ، صفدر محمود ولد خضرحیات کوٹ کلاں، محمد عرفان ولد محمد خان محلہ اسلام نگر اور غلام مصطفی کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم موبائل فون اور دیگر اشیا برآمد کر لیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے جواریوں کو حوالات تھانہ پنڈدانخان میں بند کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.