پنڈدادنخاناہم خبریں

ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کی بندش سے انسانی الیمہ جنم لے رہا ہے۔ راجہ افتخار احمد شہزاد

پنڈدادنخان: راجہ افتخار احمد شہزاد نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، لاک ڈاؤن اور رمضان المبارک کے پیش نظر ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے بے یارو مددگار مزدورں کو فراموش نہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم، تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف پنڈدادنخان راجہ افتخار احمد شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وبا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، شاپنگ اور دیگر رش والی جگہ پر سماجی فاصلوں کا خیال رکھیں۔

راجہ افتخار احمد شہزاد نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور رمضان المبارک کے پیش نظر ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے سینکڑوں بے روزگار مزدورں کو اپنی خوشیوں میں ضرور یاد رکھیں، دو سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مزدورں کے مسائل حل نہیں ہوئے۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کی بندش سے انسانی الیمہ جنم لے رہا ہے، سینکڑوں مزدود فاقہ کشی کا شکار ہیں، لاک ڈاؤن کے باعث ضروریات زندگی کا حصول دن بدن مشکل ہوتا جارہا ہے، حکومت اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کو فوری طور پر بحال کیا جاے۔

راجہ افتخار احمد شہزاد نے تحصیل بھر کی رفاعی سماجی تنظیموں سے اپیل کرتے ھوے کہا کہ وہ عید الفطر کی خوشیوں میں ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مزدورں کو ضرور یاد رکھیں اور لاک ڈوان کے باعث ان کی معاشی مشکلات کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button