ضلع جہلم اور چکوال میں 81 غیر قانونی شکاری گرفتار، 8 لاکھ 85 ہزار روپے سے زائد جرمانہ

0

سوہاوہ: محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب کے خصوصی سکواڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف سالٹ رینج ڈویژن عاصم بشیر چیمہ کی سربراہی میں ضلع جہلم اور چکوال کے مختلف علاقوں میں ماہ نومبر اور دسمبر 2018ء میں چھاپے مارکرتیتر، خرگوش اوراڑیال کے 81غیرقانونی شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے مجموعی طورپر86چالانات مرتب کئے۔ملزمان کی محکمانہ معاوضہ کی درخواست پر 82 چالانات 8لاکھ 85 ہزار 5 سو روپے وصول کرکے خزانہ میں جمع کروائے جبکہ 4مقدمات عدالت میں زیرسماعت ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.