پنڈدادنخاناہم خبریں

پانی نہ ملنے پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کیخلاف درج مقدمات ختم کئے جائیں۔ سکندر حیات، ریاض احمد

دھریالہ جالپ: تحصیل پنڈدادنخان کے لوگ پرامن، انسان دوست اور اخلاقی قدروں کے حامل ہیں ،یہاںکبھی حکومت مخالف سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی،تھانہ پنڈدادنخان میں حال ہی میں درج کی گئی ایف آئی آرسمیت ڈیڑھ سال قبل(ن)لیگی دور میں بنائے گئے مقدمات ختم کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار پی ٹی آئی برائے صوبائی اسمبلی سکندر حیات گوندل اور سرپرست اعلیٰ تحصیل پریس کلب الحاج ریاض احمد نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

دونوں رہنماؤں نے وزیراطلاعات فواد چوہدری سمیت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ (ن)لیگی حکومت میں یونین کونسل گولپور کے غیور باسیوں کے خلاف پانی مانگنے کی پاداش میں جھوٹے مقدمات درج کر کے عوام دشمنی کی بدترین مثال قائم کی گئی جو فوری طور پر ختم کئے جانے ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پنڈدادنخان میں ہونے والے پرامن احتجاج کے مظاہرین کے خلاف بھی درج مقدمہ ختم کیا جائے کیوں کہ یہاں کسی نے کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی اورنہ کسی کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button