جہلم

کالاگجراں محلہ باغ والا کنواں میں سیوریج پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا

جہلم: کالاگجراں محلہ باغ والا کنواں میں سیوریج پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کر دیا،معززین علاقہ نے اہل علاقہ کا درینہ مطالبہ پورا کرنے کا اظہار تشکر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے گنجان آبا د علاقہ کالاگجراں کے محلہ باغ والا کنواں کے علاقہ کے گندے پانی کی نکاسی کے لیے سیوریج پائپ لائن بچھانے کے لیے کھدائی کا کا م شرو ع ہو چکا ہے۔

معززین علاقہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طویل مدت کے بعد ہماری سیوریج پائپ لائن بچھانے کے کام کا آغاز ہوا سیوریج نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف گندے پانی کی نکاسی کے مسئلہ کا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بیماریوں کے اضافے کا بھی سبب تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس منصوبہ کے شرو ع کرنے پر ارباب اختیار کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے اس پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری سیوریج لائن بچھانے کے کام کا آغاز کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button