دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2369 ہو گئی

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع جہلم میں آج مزید 2 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی، ضلع بھر میں مثبت کیسز کی شرح %0.56 رہی۔

اس وقت ضلع بھر میں 6 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 101628 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2369 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، اب تک کل 2295 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 40264 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 888 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.39 ہے۔

ضلع بھر میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 2848 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 184912 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button