ڈی پی او جہلم نے متعدد پولیس چوکیوں کے انچارج اور تھانہ چوٹالہ کے ایس ایچ او کو تبدیل کر دیا

0

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے عوامی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے متعدد پولیس چوکیوں کے انچارج اور تھانہ چوٹالہ کے ایس ایچ او کو تبدیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس چوکی کالا گجراں میں بطور انچارج عمران کیانی کو انچارج سی آئی اے سٹاف جبکہ پولیس لائن میں تقرری کے منتظر سب انسپکٹر ظہیر الدین بابر کو انچارج چوکی کالا گجراں تعینات کر دیا۔

سب انسپکٹر عبدالرحمن کو انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ ، تھانہ سول لائن میں تعینات سب انسپکٹر اشفاق احمد کو انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ سی آئی اے سٹاف میں تعینات ، سب انسپکٹر جاوید کیانی کو بطور ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ جبکہ تھانہ چوٹالہ میں تعینات سب انسپکٹر چوہدری محمد الیاس کو پولیس لائن تبدیل کر دیا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.