میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے صرف بلند و بانگ بیانات، عملدرآمد کچھ نہیں، کھیوڑہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

0

کھیو ڑہ: شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر چیف آفیسر سمیت میو نسپل کمیٹی کھیو ڑہ کی بلندوبانگ بیانات دینے والی انتظامیہ کومنہ چڑھا رہے ہیں جس کا خمیازہ چیئرمین فیصل عباس کو عدم اعتماد کی صورت میں بھگتنا پڑرہا ہے ، چیئرمین کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بین الااقوامی شہرت کا حامل سیاحتی شہر کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے، صفائی پلان میں آئے دن تجربات اور من پسندی نے شہر کوگندگی کا ڈھیر بنا دیا ہے ،ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان شہر یو ں کی دادرسی کے لیے فور ی اقدامات کریں۔

تفصیلا ت کے مطا بق سالٹ مائن کھیوڑہ جو بین الااقوامی سطح پر ایک سیاحتی شہر ہے میو نسپل کمیٹی کھیو ڑہ کے ارباب اختیار کی غفلت ناقص منصوبہ بندی اور غلط اقدامات کے باعث صحت وصفائی کے شدید مسائل سے دوچار ہو چکا ہے جس کا خمیازہ چیئرمین فیصل عباس کو عدم اعتماد کی صورت میں بھگتنا پڑرہا ہے۔

بروقت صفائی ستھرائی نہ ہو نے سے گلیاں نالیا ں گند سے بھری پڑی ہیںمہینے بعد منہ دیکھانے والے سینٹری ووکرز نالیوں کا گند گلی میں ڈال کر غائب ہو جاتے ہیں جبکہ شہر کے وسط سے گزرتی مرکزی سڑک کے اطراف جگہ جگہ غلاظت کے ڈھیر دیکھے جا سکتے ہیں جس کی وجہ سے پورے شہر میں تعفن بدبو پھیل رہی ہے نالیو ں سے بدبودار گندا پانی گلیو ں اور سڑکو ں پر بہہ رہا ہے اور شہری بے بسی اور لاچاری سے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

ہسپتا ل میں مریضوں کی تعداد بڑھ چکی ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر میو نسپل کمیٹی میں تعینات چیف آفیسر سمیت بلدیاتی انتظامیہ کی مکمل طور پر ناکامی کا ثبوت ہے اس ناقص پلانگ اور کونسلروں سمیت بلدیاتی کلرکوں کی آپس میں کھینچاتانی سے صفائی کی حالت بہتر ہو نے کی بجائے خطرناک حد تک بگڑ چکی ہے۔

یاد رہے اقتدار کے نشے میں دھت چیئر مین فیصل عباس کے خلاف اٹھارہ کونسلر ز نے من مانے فیصلوں سے تنگ آکر ڈپٹی کمشنر کنٹرول اتھارٹی لوکل گورنمنٹ کو چیئرمین اوروائس چیئر مین کے خلاف عدم اعتماد کی درخواست جمع کروا دی ہے جس پر2 فروری 2019کاروائی ہوگی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.