جہلم

نااہل حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔ اشرف چغتائی

جہلم: رمضان کے اس مقدس ماہ میں روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ رمضان کے ابتدا سے ہی آٹا چینی۔ گوشت اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی موجودہ حکومت نہ صرف ذمہ دار ہے بلکہ غریب عوام کے ساتھ دشمنی کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار LA38 جموں 5 کے امیدوار اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیار غیر یوکے یورپ میں رمضان میں غیر مسلم کمپنیاں روزہ مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دیتی ہیں افسوس کہ ہمارے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں غریب عوام کے بجٹ سے ذیادہ ان پر اتنا بوجھ اور مالی مشکلات اور مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ نااہل حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا اور وزیر اعظم صاحب کمزور معیشت کو تباہی سے بچانے کے لئے وزیروں کے تبادلے کر رہے ہیں۔ کیا وزارتوں کے تبادلے غریب عوام کی مشکلات اور تکلیف کو دور کر سکتے ہیں۔ اس وقت عوام بھی تنگ، اپوزیشن کی جماعتیں بھی تنگ اور حکومت کے اتحادی بھی تنگ، بس آخری آپشن ہے کہ وزیراعظم فوری مستعفی ہو جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button