جہلم

پنجاب بھر میں اشٹام پیپرز ختم کرکے وائٹ پیپرز لانے کا فیصلہ

جہلم: پنجاب بھر میں اشٹام پیپرز ختم کرکے وائٹ پیپرز لانے کا فیصلہ ،اشٹام پیپرز ختم کرنے سے سالانہ پرنٹنگ کی مد میں ایک ارب سے زائد کا سرکاری خزانے کو فائدہ ہوگا،وائٹ پیپر متعارف کروانے سے بلیک میلنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

بورڈ آف ریونیو کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اشٹام پیپر زختم کرنے کا مقصد سرکاری خزانے اور عوام الناس کو نقصان سے بچانا ہے ، وائٹ پیپر زپر تین طرح کے کوڈ پرنٹ ہونگے ،یہ کم از کم ایک سو روپے سے لیکر جتنا مرضی جاری کروایا جا سکے گا۔

وائٹ پیپر پر بار کوڈ ، کیو آر سی کوڈ اور 16 ہندسوں پر مشتمل کوڈ پرنٹ ہوگا۔ اس کے پرنٹ پر ایک روپیہ خرچ آئے گا ، عوام کو اشٹام پیپر نہ ہونے کے حوالے سے انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ اسی وقت سسٹم سے پرنٹ جاری کیا جائے گا۔

یہ وائٹ پیپر ای خدمت مرکز ، دیہی مال مرکز اور بینک آف پنجاب سے حاصل کئے جا سکیں گے ، وائٹ پیپر کا پائلٹ پراجیکٹ ایک ہفتے میں پتوکی سے شروع کیا جائے گا، جس کے بعد آہستہ آہستہ پنجاب کے 36 اضلاع میں پھیلا دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button