جہلم

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی گوالوں نے ابھی سے برف ڈال کر دودھ فروخت کرنا شروع کر دیا

جہلم: موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی اکثر گوالوں نے ابھی سے برف ڈال کر دودھ فروخت کرنا شروع کر دیا، یہی نہیں قیمتیں بھی خالص دود ھ کی وصول کی جا رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مضر صحت پانی ملا دودھ کے مثبت اثرات بھی ختم ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے بالخصوص بچے اکثر و بیشتر بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

دوسری جانب شہر و گردونواح میں کیمیکل ملی قلفیاں، برف گولے مشروبات کی فروخت کا دھندہ بھی عروج پر پہنچ گیا ہے، کیمیکل جہاں خود مختلف اقسام کی بیماریاں پھیلانے کا موجب ہے وہاں ان کیمیکلز ملے گولے’ قلفیاں اور مشروبات کی فروخت کیساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوں کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کے خطرات بڑھ رہے ہیں جبکہ مکھیاں اور گندگی بھی قلفیوں، مشروبات اور برف گولوں پر اپنے جراثیم پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کی چیکنگ کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کر لی ہے جس کیوجہ سے ناقص و غیر معیاری اشیاء کی فروخت زوروں پر ہے۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص و غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button