ڈومیلی اور جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

0

ڈومیلی: کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ڈومیلی اور جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، چرس، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق قمر سلطان T/SIتھانہ ڈومیلی جہلم نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر118/19 بجرم 395/412ت پ تھانہ ڈومیلی نے ملزم محمد سر فراز ولد ذوالفقار سکنہ کد لوٹ تحصیل سوہاوہ کے انکشاف پر پسٹل 30بور اور5 روند برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

صدات علی T/ASIتھانہ سول لائن نے دوران گشت ملزمہ سائرہ بانو دختر محمد اسلم قوم مسلم شیخ سکنہ مدینہ ٹاؤن جہلم سے 1517گرام چرس بر آمد کر کے 9-C/CNSAکے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

محمد ارشاد ASI تھانہ سٹی نے دوران گشت ملزم محمد عدیل ولد محمد سیلم سکنہ مشین محلہ نمبر 1 جہلم سے 6لیٹر شراب بر آمد کر کے PO3/4کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.