دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث ایس ایچ او تھانہ دینہ اور انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ تبدیل

0

دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث ایس ایچ او تھانہ دینہ اور انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ تبدیل ،نئے ایس ایچ او اور انچارج چوکی نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے دینہ میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث ایس ایچ او تھانہ دینہ اکرام گوندل کو دینہ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او ڈومیلی جبکہ انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ طارق محمود کو تبدیل کر کے جنرل ڈیوٹی آفیسر تعینات کر دیا۔

ان دونوں افسران کی جگہ نئے ایس ایچ او تھانہ دینہ انسپکٹر نواز اور انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ محمد عمران کو تعینات کر دیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.