انتظامیہ کی بے حسی، نیا پل دریائے جہلم ٹول پلازہ کے قریب کوڑا کرکٹ کے ڈھیر، بیماریاں پھیلنے لگیں

0

جہلم: نیا پل دریائے جہلم ٹول پلازہ کے قریب کوڑا کرکٹ کے ڈھیر انتظامیہ کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ،بارہاں عوامی شکایات کے باوجود تاحال کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایاگیا۔

ستم ظریفی تو یہ ہے کہ میونسپل کمیٹی جہلم کا عملہ شہر بھر کا کوڑاکرکٹ اکٹھا کر کے ٹریکٹر ٹرالیوں میں بھر کر دریائے جہلم کے کنارے بند کے اوپر پھینک دیتا ہے ایک طرف تو ضلعی انتظامیہ دریائے جہلم کے کنارے کو خوبصورت بنانے اور شجر کاری مہم پر کام کررہی ہے اور دوسری طرف دریائے جہلم کے کنارے سینکڑوں ٹن کوڑا پھینک کر اس کے حسن کو مانند کر دیا ہے۔

صرف یہ نہیں بلکہ میونسپل کمیٹی کا عملہ بند پر پڑے اس کوڑاکرکٹ کو آگ لگا دیتا ہے جس کی وجہ سے پلاسٹک کے بیگوں کے جلنے سے زہریلہ دھواں قریبی آبادی کے مکینوں کے لیے سانس کی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے کئی بار میڈیا کی نشاندہی کے باوجود ابھی تک کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا گیا بلکہ مسلسل ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے۔

قریبی آبادی کے مکینوں کا ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ انہیں اس اذیت سے نجات دلائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.