پنڈدادنخاناہم خبریں

وکلاء کا دستور کی عمل داری اور قانون کی حکمرانی میں کلیدی کردار ہے۔ فواد چوہدری

پنڈدادنخان: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار، ڈسٹرکٹ بار جہلم، سوہاوہ اور پنڈ دادنخان ایسوسی ایشنز کے وفود کی ملاقاتیں، وکلاء بار کے وفود نے چوہدری فواد حسین کو وزیر اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے پر مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وفد نے سینئر ایڈووکیٹ سید علی بخاری،راجہ قمر عنایت سابق سیکرٹری بار ایسوسی ایشن، چوہدری خانزادہ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات سے ملاقات کی۔

بار ایسوسی ایشنز کے وفود کے ساتھ ملاقات میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل فرید اور سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار چوہدری بلال رضا بھی شامل تھے۔

وکلاء بار کے وفود نے چوہدری فواد حسین کو وزیر اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے پر مبارکباد پیش کی، بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے وفاقی وزیر اطلاعات کو وکلاء برادری کے مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وکلاء برادری کے مسائل کا حل ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بار ایسوسی ایشنز میرا دوسرا گھر ہیں، بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ خاندانی وابستگی ہے۔ وکلاء کا دستور کی عمل داری اور قانون کی حکمرانی میں کلیدی کردار ہے، وکلاء جمہوریت، انسانی حقوق اور آئین کے محافظ ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button