پنڈدادنخان

تحصیل پنڈدادنخان میں گدھا گاڑی والے سڑکوں اور گلیوں میں گندگی پھیلانے کا سبب بننے لگے

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں گدھا گاڑیوں والے سڑکوں اور گلیوں میں گندگی پھیلانے کا سبب بننے لگے،دکانوں اور سڑک کنارے کھڑے ریڑھے والے جانوروں کا گندو غلاظت وہیں پھینک کر چلے جاتے ہیں ، جس کے باعث بدبواور تعفن سے راہگیروں سمیت تاجربرادری شدید پریشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان اور کھیوڑہ شہر میں گدھاگاڑیوں کی بھرمار سڑکوں اور دکانوں کے سامنے ڈیرے جما لیے گدھا گاڑیوں والے سڑکوں اور گلیوں میں گندگی پھیلانے کا سبب بننے لگے،دکانوں اور سڑک کنارے کھڑے ریڑھے والے جانوروں کا گندو غلاظت وہیں پھینک کر چلے جاتے ہیں جس کے باعث بدبواور تعفن سے راہگیروں سمیت تاجربرادری شدید پریشان ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ جہاں پر یہ تجاوزات اور ٹریفک جام رہنے کاسبب بن رہے ہیں وہیں یہ گندگی اور بیماریاں پھیلانے کا بھی سبب بن رہے ہیں گدھا گاڑی مالکان نے جانوروں کے پیچھے فضلاو غلاظت کے لیے ٹاٹ بھی نہیں باندھا ہوتا اور جنہوں نے فضلا کے لیے بوری یا بیگ باندھا ہوتا ہے وہ جاتے وقت سڑکوں اور دکانوں کے سامنے پھینک جاتے ہیں جو کہ صفائی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث کئی کئی دن پڑا رہتا ہے جس کی بدبو اور تعفن شدید گندی ہوتی ہے جس کے باعث بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں اور تاجر برادری نے حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گدھا گاڑی والوں کے لیے کوئی ایک جگہ مختص کی جائے دکانوں کے سامنے اور سڑک کنارے کھڑا ہونے سے منع کیا جائے تاکہ تجاوزات اور ٹریفک جام جیسے مسئلہ پر قابو پایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button