ایس ایچ او تھانہ دینہ کی تعیناتی پر پہلا کھڑاک، منشیات فروشوں اور اشتہاری کو دھر لیا

0

دینہ: ایس ایچ او تھانہ دینہ کی تعیناتی پر پہلا کھڑاک ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گیرہ تنگ ،گشت کا موثر نظام متعارف ،کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے حکمت عملی پر عمل ،شراب منشیات کے مقدمات درج ،ٹھیکری پہرے کا نظام بحال ،رات 10بجے کے بعد سٹی کی حدود میں ہوٹل ،میرج ہالز بند کرنے کے احکامات جاری ،ڈی پی او جہلم کی طرف سے دینہ میں نئے ایس ایچ او کی تعیناتی پر عوامی حلقوں کی طرف سے خوشی کا اظہار ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ماڈل سٹیشن دینہ میں نئے تعینات ہونیوالے ایس ایچ او ملک محمد نواز کے چارج سنبھالتے ہی دینہ میں تبدیلی نظر آنے لگی ،کرائم فائٹر ایس ایچ او ملک محمد نواز نے 9Cکے تحت مقدمات درج کیئے اسی طرح ایک اشتہاری کو پابند سلاسل کیا۔

اس موقع پر انھوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹھیکری پہرے کے نظام کو بحال کرتے ہوئے پولیس گشت کے نظام کو بھی موثر بنایا،دوکانداروں کو ہدایات جاری کی گئیں کے سیکیورٹی گارڈ رکھیں اسی طرح اعلی احکام کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے رات 10بجے کے بعد ہوٹل بند کیئے جا رہے ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او ملک محمد نواز کی دینہ میں تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا اور ایس ایچ او ملک محمد نواز اور ان کی ٹیم سے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دینہ میں امن و امان کے لئے اہم اقدامات اُٹھائیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.