سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ کے نواحی علاقوں میں کورونا کے وار جاری، دو ہفتوں میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

سوہاوہ: نواحی علاقوں میں کورونا کے وار جاری، دو ہفتوں میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے، ارباب اختیار فوری نوٹس لیں، اہلِ علاقہ کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کی یونین کونسل پیل بنے خان کے علاقوں نندوالی، لس اور کھڑیوٹ کورونا کے وار جاری ہیں۔

گزشتہ دو ہفتوں میں پانچ افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ محکمہ صحت اور تحصیل انتظامیہ اس معاملے میں جس طرح غفلت و لاپرواہی برت رہی ہے خدانخواستہ اس کے انتہائی بھیانک نتائج بھی برآمد ہوسکتے ہیں۔

سوموار سے سکول بھی کھل رہے، اگر کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو حالات خراب سے خراب تر ہو سکتے ہیں۔

اہل علاقہ نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ سمیت تمام ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیا جائے اور علاقہ کو کورونا سے بچاو کے لئے فوری اقدامات بروئے کار لائے جائیں تا کہ اس موذی وباء سے مزید جانی نقصانات سے بچا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button