ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول سوہاوہ میں17 ویں کھلی کچہری کا انعقاد

0

سوہاوہ: ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول سوہاوہ میں17ویں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری جی ٹی روڈ ہائی سکول سوہاوہ میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے بارے متعدد درخواستیں وصول کی گئیں جن پر فوری کارروائی کے لئے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) سید حماد عابد نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد نے تحصیل سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور مقامی افراد کی درخواستوں پر عمل درامد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر سائیلین کے لئے ڈی پی او اور ڈی سی آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، انکا کہنا تھا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ سوہاوہ میں لگی کھلی کچہری کے موقع پر ضلع بھر سے متعدد سائلین کی طرف سے متعدد تحریری درخواستیں دی گئیں جن میں زیادہ تر ریوینیو ، ایم سی سوہاوہ،پانی کے مسائل،اور پولیس کے بارے تھیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد اورڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت تمام سرکاری افسران اور ایس ایچ اوزکے دفاتر سائلین کے لئے کھلے ہیں سرکاری اوقات کار کے دوران عوامی مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل سید نذارت علی، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال، انچارج ریسکیو1122ڈاکٹر فیصل، سیکریٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین، نمائندہ لائیوسٹاک، ای ٹی او محمد سلیم ملک محکمہ سول ڈیفنس ، لوکل گورنمنٹ ، تمام متعلقہ ایس ایچ اوزاور دیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد نے کھلی کچہری میں سکیورٹی پلان کے بارے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے تمام پولیس افسران میرٹ کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں،ڈی سی سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرتحصیل سطح پرکھلی کچہری کا انعقاد جاری رہے گا ۔

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ کھلی کچہری کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ضلعی محکموں کے سربراہان کی موجودگی میں عوام الناس کے مسائل سن کر موقع پر ہی متعلقہ محکمہ مسئلہ کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کر دیتے ہیں اس سے عوام اور انتظامیہ کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

ڈی پی او جہلم کی رمضان المبارک کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی اور تمام مسالک کے علماء سے میٹنگ ہوئی ہے ۔جہلم پولیس اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا کررمضان المبارک میں بالخصوص نماز تراویح ،مدنی دستر خوان اور رمضان بازار کی سیکورٹی کو یقینی بنائے گئی ۔کھلی کچہری میں آئے ہوئے لوگوں نے اپنے اپنے مسائل اور شکایات کے متعلق درخواستیں پیش کیں جس پر پولیس سے متعلقہ شکایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو فوری احکامات جاری کیے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.