دینہاہم خبریں

21 ویں صدی میں بھی دینہ کے نواحی دیہات پانی، سکولز، سڑکوں جیسی سہولیات سے محروم

دینہ: 21ویں صدی میں بھی دینہ کے نواحی دیہات پانی، سکولز، سڑکوں جیسی سہولیات سے محروم، ہزاروں لوگ15ویں صدی میں زندگی گزارنے پر مجبور، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے نواحی دیہات 21ویں صدی میں بھی پسماندگی کی منہ بولتی تصویر بنے ہوئے ہیں ڈھوک بہادراور نواحی دیہات آج کے دور میں بھی پانی ، سڑکوں ، سکولز جیسی بنیادی چیزوں سے محروم ہیں۔
علاقے کے لوگ پانی کیلئے کم ازکم پانچ سے دس میل سفر کرتے ہیں جبکہ قریب ترین سکول کا فاصلہ بھی میلوں میں ہے ، قریب ترین سکول جانے اور پانی لانے کے لئے کوئی سڑک بھی نہیں اور لوگ کچے راستوں پر چل کر انتہائی مشکل سے اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اور ضلعی حکومت نے کبھی اس علاقے کی طرف توجہ دینے کی زحمت نہیں کی اور آج بھی یہاں کے ہزاروں مکین انتہائی پسماندہ دور میں رہ رہے ہیں ، اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب ، ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈھوک بہادر اور ملحقہ علاقوں میں پانی ، سکول اور سڑکوں جیسی سہولیات فوری فراہم کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button