جہلم

نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی جانب سے فیسوں میں اضافہ، والدین سخت ذہنی اذیت کا شکار

جہلم: نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کی فیسوں میں اضافہ ، والدین سخت ذہنی اذیت کا شکار ، نچلے طبقہ کے لئے تعلیم کا حصول انتہائی دشوار بنا دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں قائم درجنوں کے حساب سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے طلبہ کی فیسوں میں خودساختہ اضافہ کرکے غریب والدین کو پریشانی سے دوچار کرنے سمیت نچلے طبقہ کے لئے تعلیم کا حصول انتہائی دشوار بنا دیا ہے ۔

ضلع بھر کے متعدد پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے مبینہ طور پر سیکورٹی گارڈز کی تعیناتیاں کرنے ، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے، سکولز میں ہونے والی تقاریب کے اخراجات بھی طلبہ سے وصول کرنے شروع کر رکھے ہیں ، حالیہ فیسوں میں اضافہ حالات کے ستائے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔

اس بات سے قطعی طور پر انکار نہیں کیاجا سکتا کہ پرائیویٹ سیکٹر نے تعلیمی ترقی کے لئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا مگر تعلیم کو فروغ دینے کی آڑ میں لوٹ مارکا بازار گرم کرنا ’’پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب‘‘ کے نعرے پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

عوامی حلقوں اور طلبہ و طالبات کے والدین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ حالیہ فیسوں میں اضافہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے اور اسے فی الفور ختم کروایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button