جہلم

بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی کیلئے ایک دوسرے کے عقائد کا احترام بہت ضروری ہے۔ علامہ ظفر حسن

جہلم: امام بارگاہ امامیہ میں خصوصی محفل برائے ایصال ثواب نواز ش علی جعفر کا انعقاد ، خصوصی خطاب علامہ ظفر حسن نقوی نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق انجمن امامیہ کے سابق صدر نوازش علی جعفر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ایک خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا ۔جو زیر اہتمام بانیاں مجلس ناظم علی باقر، یاسر علی قریشی ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر علی منعقد کی گئی۔
مجلس عزا سے خطا ب کرتے ہوئے علامہ ظفر حسن نقوی نے اتحاد بین المسلمین ، باہمی اخوت، بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی کیلئے ایک دوسرے کے عقائد کا احترام اور برداشت بہت ضروری ہے ۔
مجلس عزا میں شہر بھر کی ممتاز سیاسی ، سماجی ، علمی ادبی شخصیات کے علاوہ دیگر مکتبہ فکر کے افراد کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button