جہلماہم خبریں

سول ڈیفنس کی غیر قانونی آئل و گیس ایجنسیوں کیخلاف کارروائی، 5 غیر قانونی آئل و گیس ایجنسیاں سربمہر

جہلم: سول ڈیفنس جہلم کی غیر قانونی آئل و گیس ایجنسیوں  کے خلاف کارروائی، 5 غیر قانونی آئل و گیس ایجنسیاں سربمہر کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر سِول ڈیفنس آفیسر جہلم توقیر حیدر کی سربراہی میں غیر قانونی آئل و گیس ایجنسیوں  کے خلاف کارروائی کی اور  05 عدد غیر قانونی آئل و گیس ایجنسیوں کو سر بمہر کر دیا۔ عوامی و سماجی حلقوں میں سِول ڈیفنس جہلم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے توقیر حیدر، سول ڈیفنس آفیسر جہلم نے کہا کہ اِس طرح کی کارروائی بلا تفریق جاری رہے گی تاکہ آگ لگنے والے حادثات سے بچا جا سکے ۔ اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام اور صحافی برادری کے تعاون سے اس مشن کو جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button