پنڈدادنخاناہم خبریں

قانون کے شکنجے سے کوئی نہیں بچ سکتا، بے گناہ کی مدد کر کے دلی سکون ملتا ہے۔ سیف الرحمان خان

پنڈدادنخان: قانون کے شکنجے سے کوئی نہیں بچ سکتا، ملزم چاہے کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہو ایک دن قانون کی گرفت میں آجاتا ہے، کسی بے گناہ کی مدد کر کے مجھے دلی سکون ملتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل سیف الرحمان خان نے جہلم اپڈیٹس کو خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم جرم کر کے سمجھتا ہے کہ وہ پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر قانون کی آنکھ سے بچ جائے گا لیکن اسے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ قانون کی آنکھ بہت تیز اور ہاتھ بہت لمبے ہوتے ہیں۔

ڈی ایس پی پنڈدادن خان سیف الرحمان خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ میرٹ پر تفتیش کی ہے اور کسی بے گناہ کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہونے دیا ،میرے پاس آنے کے لیے کسی سفارش کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنا فرض صحیح طریقے سے ادا کریں تو عوام کے مسائل میں کمی آجاتی ہے پولیس عوام کی جان و مال کی محافظ ہے ،پولیس کا فرض عوام کو انصاف فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button