پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان پولیس کی کارروائیاں، ڈکیتوں کو مال مسروقہ اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

پنڈدادنخان: ایس ایچ او پنڈدادنخان کی دبنگ کارروائیاں ،ڈکیتوں سے لوٹا ہوا مال اور ناجائز اسلحہ برآ مد کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل پٹرول پمپ ساوؤال کی ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ڈاکو تقریبا35 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے، ایک دوسری واردات میں حاجی ظفر ساکن غریب وال کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ڈاکو طلائی چوڑیاں، کانٹے، لاکٹ اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی نے ایس ایچ او پنڈدادنخان عبدالغفور بٹ کو ڈاکوؤں کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او نے اپنی ذہانت اور کاوشوں سے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کر کے واردات کرنے والے ڈاکو غلام فرید ولد محمد آفسر ریاض ،فریل ریاض ولد محمد ریاض ساکن غریب وال کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

علاوہ ازیں ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 12بور لائفل اور 30بور پسٹل بھی برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button